بشریٰ بی بی اور عمران خان کی شادی کے خواب کس نے دیکھے ؟

Feb 25, 2023 | 14:15:PM
سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی پہلی ملاقات کب اور کس نے کرائی ؟ تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی پہلی ملاقات کب اور کس نے کرائی ؟ تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آگئے۔

بشریٰ بی بی کے خاندانی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم ریاض وٹو کینڈین رہائشی ہیں، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ مریم ریاض وٹو یو اے ای میں 40 لاکھ روپے تک تنخواہ وصول کر رہی ہیں۔

بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم ریاض وٹو جب 2000 میں یو اے ای منتقل ہوئیں تو پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن اور ہر فنڈ ریزنگ مہم میں بھرپور حصہ لیتی رہیں۔ جہاں عمران خان کی ملاقات مریم ریاض وٹو سے ہوئی، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں اعزازی عہدہ دیا۔

عمران خان نے کچھ عرصے کے بعد بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم ریاض وٹو کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں مڈل ایسٹ کا اعزازی عہدہ دیا، جس کے بعد وہ بطور سینئر عہدیدار اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں۔

2015 میں مریم ریاض وٹو کی خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے بانی رہنما و سینئر عہدیدار سے شادی ہوئی جو صرف 2018 تک ہی چل سکی۔ اس دوران جب عمران خان کی ریحام خان سے شادی ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کافی پریشان رہنے لگے جن کی بہت ساری وجوہات تھیں۔

عمران خان نے ڈپریشن سے نکلنے کے لئے جہلم میں ایک پیر سے رابطہ کیا اور باقاعدہ طور پر  ان کے پاس جانا شروع کر دیا، مگر کوئی علاج نہ نکل سکا جس کے بعد سابق وزیراعظم پیر سے کافی مایوس ہوگئے۔

اسی دوران چیئرمین پی ٹی آئی کا مریم ریاض وٹو سے رابطہ ہوا، جنہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ میری بہن (بشریٰ بی بی) سے رابطہ کریں، انہیں روحانی معاملات میں کافی عبور حاصل ہے۔

ریحام خان سے شادی کے دوران عمران خان نے مریم ریاض وٹو کے مشورے پر ڈپریشن سے نکلنے کے لئے بشریٰ بی بی سے ملنے کی حامی بھرلی۔ اسی عرصے میں قندیل بلوچ نے ٹی وی چینل پر انکشاف کیا کہ بنی گالا میں ایک پیرنی رہتی ہے، جہاں عمران خان کا آنا جانا ہے۔

بشری بی بی کے خاندانی ذرائع نے تحقیقاتی صحافی فخر درانی کو بتایا کہ عمران خان سے بشریٰ بی بی کی پہلی ملاقات کرانے سے متعلق عون چودھری اور دیگر رہنماؤں کے دعوے جھوٹے ہیں۔

عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے میں ان کی بڑی بہن مریم ریاض وٹو نے کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی پہلی ملاقات خاور مانیکا کے گھر پر کرائی جو بنی گالا میں عمران خان کے گھر کے عین نیچے واقعہ ہے، جہاں پر بشریٰ بی بی روحانیت کے معاملات چلاتی تھیں۔

بشریٰ بی بی کے مریدین میں فلم انڈسٹری کے علاوہ بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔ فرح گوگی بھی بشریٰ بی بی کی خاص مریدوں میں شامل تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا جب علاج شروع ہوا تو انہوں نے پہلی بعیت خاور مانیکا کے ہاتھ پر کی، اس کے بعد روحانیت کا یہ سلسلہ کافی عرصے تک چلتا رہا۔

عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی سے متعلق خواب والی بات فرح گوگی کی طرف سے شروع کی گئی، جس کے بعد اس خواب پر مہر ثابت کرنے کے لئے خاور مانیکا نے بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق ایک خواب دیکھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی شادی کے معاملات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت سر انجام پائے کیونکہ بنی گالا کے قریب گھر لینا، ملاقاتیں اور خواب والی کہانی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

عمران خان کی بشریٰ بی بی کی شادی کے دوران جو شرائط رکھی گئیں وہ فرح گوگی کے ذریعے سے ہی سابق وزیراعظم کو پہنچائی گئیں۔