(24نیوز) ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.78 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41.54 فیصدکی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے گیس کی قیمت میں 108.38 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں گیس کی قیمت میں 153.43 روپے ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا، گیس 22 روپے 12 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 41اعشاریہ پانچ چار فیصدکی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہےجس سے 44 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے مہنگائی 42اعشاریہ نو آٹھ فیصد ہوگئی ہے۔
حالیہ ہفتے میں سگریٹ کی ڈبی 95 روپے 73 پیسے مہنگی ہوئی، کیلے 10 روپے 31 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، چکن 23 روپے 52 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چینی 3 روپے 15 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔
رواں ہفتے گھی 13 روپے 05 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال ماش 1 روپے 22 پیسے مہنگی ہوئی، چاول 1 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔
بجلی چارجز بھی 6 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے ہیں اور دودھ ، دال مسور ، اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔