تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، محکمہ وزارت خزانہ نے بتا دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق انہوں نے آڈیٹر جنرل کو ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔
آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تنخواہیں اور پینشن بروقت ادا کی جائیں گی۔ دیگر ادائیگیاں بھی معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔
There are rumours floating around that Government has instructed to stop payment of pay, pension, etc. This is completely false as no such instructions have been given by Finance Division, which is the concerned federal ministry. pic.twitter.com/U3GKE05gdC
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 25, 2023
وزارت خزانہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایاکہ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے تنخواہ، پنشن وغیرہ کی ادائیگی روکنے کی ہدایت کی ہے، یہ سراسر غلط ہے کیونکہ فنانس ڈویژن جو کہ متعلقہ وفاقی وزارت ہے، کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔