تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں،  وزارت خزانہ 

Feb 25, 2023 | 15:05:PM

(24نیوز) تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، محکمہ وزارت خزانہ نے بتا دیا ہے۔

وزارت خزانہ  کے مطابق انہوں نے آڈیٹر جنرل کو ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔       

آڈیٹر جنرل نے تصدیق کی ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تنخواہیں اور پینشن بروقت ادا کی جائیں گی۔ دیگر ادائیگیاں بھی معمول کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ 

 وزارت خزانہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایاکہ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت نے تنخواہ، پنشن وغیرہ کی ادائیگی روکنے کی ہدایت کی ہے، یہ سراسر غلط ہے کیونکہ فنانس ڈویژن جو کہ متعلقہ وفاقی وزارت ہے، کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔  

مزیدخبریں