(24نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیز ن 8 میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، پہلے میچ سے لیکر اب تک ہر میچ میں کچھ بہتر نظر آ رہا جس نے لیگ کی مقبولیت کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل کا تیرہواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، باقی میچوں کی طرح یہ میچ بھی دلچسپ اور دل کو چھو لینے والا ثابت ہوا جس میں سب سے بہترین پرفارمنس اعظم خان کی تھی جنہوں نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے ، اعظم خان پی ایس ایل 8 کی تیز ترین سینچری بنانے کے ریکارڈ سے صرف 3 رنز کی دوری پر ہی آوٹ ہو گئے، لیکن ان کی یہ برق رفتار اننگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑے مارجن سے فتح فراہم کی۔
گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اعظم خان کو سلیوٹ کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اس تصویر کو اپنے انسٹا گرام ہینڈلر پر بھی شائع کیا ، تصویر کے کیپشن پر شاداب خان نے لکھا کہ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے بلے بازوں کی طاقت کو چانچنا چاہتا تھا، جس کے بعد بولرز نے بہترین انداز میں مدافعت دیکھائی، آصف بھائی نے آج پھر سے اپنی کلاس دیکھائی، فہیم اشرف نے بلے کے ساتھ اچھا اختتام کیا ، لیکن آج کی شام اعظم خان کے نام جاتی ہے ۔