(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دیدی،عمران خان نے اپنے خلاف درج مقدمہ جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
عمران خان کی جانب سے کہاگیاہے کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے درج کیا گیا، ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 میچز پنجاب میں کرانے کی تیاریاں مکمل مگر ڈیڈ لاک برقرار