(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اورجائیدادیں بنانے کا الزام میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور انکی فیملیز کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نیب لاہورنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو مراسلے جاری کردیئے،28فروری تک نیب لاہور کو عثمان بزدار کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،مراسلہ میں عثمان بزدار کے تمام فیملی ممبران کے نام جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کیاگیا ہے،لاہورنیب نے خاندان کے 10 افراد سے متعلق تمام تفصیلات طلب کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست