پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک ،ملتان سے کوئی بھی کارکن گرفتار نہ ہو سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت ملتان سے پی ٹی آئی کا کوئی بھی کارکن گرفتار نہ ہوسکا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس پارٹی کارکنان کو گرفتار کرنے ہی نہ آئی، کارکنان بغیر گرفتاری کے ہی واپس روانہ ہو گئے ، پارٹی کارکنان گرفتاری کی خواہش رکھنے والے کارکنان کو ہار پہناتے رہےصدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب نے گرفتار کرنے کے لئے 10 منٹ کا الٹی میٹم بھی دیا لیکن وہ بھی کام نہ آیا، جس پر پارٹی رہنماوں نے اگلے ہفتہ کارکنان کو دوبارہ گرفتاری دینے کے لئے آنے کا کہہ دیا ہے ۔
پی ٹی آئی ملتان کے 10 رہنماؤں سمیت 200 کارکنان نے آج گرفتاریاں دینی تھیں، پی ٹی آئی کارکنان صدر جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کی قیادت میں نواں شہر چوک جمع ہوئے، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی القریش ہاؤس سے نواں شہر چوک پہنچے، ملک عامر ڈوگر ریلی کی قیادت کرتے ہوئے نواں شہر چوک پہنچے۔ پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر ، ابراہیم خان ، ڈاکٹر اختر ملک گرفتاری دینے پہنچے، واصف مظہر راں ، ملک جمشید عباس بپی، اعجاز حسین جنجوعہ ، اکرم کنہوں بھی گرفتاری پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔