(24 نیوز)پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم شادی سے متعلق کھل کر بول پڑے، کہتے ہیں جب وقت آئے گا شادی ہو جائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ لاہور میرا ہوم ٹاﺅن ہے اور یہاں میچ کھیلنے پر بہت پرجوش ہیں،ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے،اچھا پرفارم کریں گے تو ٹرافی اٹھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے کوشش کرتا ہوں مثبت سوچ رکھوں اور اپنا فوکس کھیل پر ہی رکھوں۔
کپتان پشاور زلمی کاکہناتھا کہ لاہور کے خلاف جب بھی میچ ہو اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں،شاہین کے خلاف کھیلنا چیلنج ہوتا ہے کیونکہ وہ ورلڈس کلاس باﺅلر ہیں،ان کاکہناتھا کہ تمام ٹیموں کا اچھا کمبی نیشن ہے اور سب بلے باز اچھا کھیل رہے ہیں،فرنچائز کرکٹ اور ملک کی نمائندگی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے،یہ پلیٹ فارم سب کیلئے کہ وہ یہاں سیکھیں اور پرفارم کریں۔
بابراعظم نے کہاکہ اعظم خان ،صائم ایوب ،طاہر بیگ اچھا کھیل رہے ہیں،محمد حارث بھی اچھا کھیل ہے اور گروم ہو رہا ہے،شادی کے سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب وقت آئے گا شادی ہو جائے گی۔
ان کاکہناتھا کہ کراچی کی طرف سے بہت کھیلا اچھا سفر گزرا ان کے ساتھ،پشاور زلمی کے ساتھ نیا سفر شروع کیا ہے اور بہت اچھا لگ رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز اچھی ٹیم ،ایک بار کی چیمپئن ہے ،ہلکا نہیں لیا جا سکتا،شاہین شاہ آفریدی