پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Feb 25, 2024 | 00:33:AM
پنجاب اسمبلی کے باہر سے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے باہر سے پولیس نے پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

مشکوک افراد نے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پانچوں افراد نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ان پانچوں افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کردیا گیا ہے اور زیرِ حراست ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی نے اپنا نامزد وزیراعلیٰ پنجاب بدل لیا

واضح رہے کہ جس وقت مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا تو اس وقت پنجاب اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہو رہا تھا۔

اجلاس میں نئے اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہو رہی تھی۔