کاٹن کینڈی بچوں میں کینسر کا سبب بنتی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی حکومت نے کہا ہےکہ کاٹن کینڈی میں موجود کیمیکل کینسر کا سبب بن سکتا ہے ، اس لیے بھارت کی مختلف ریاستوں میں کاٹن کینڈی کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس ہفتے بھارتی ریاست تامل ناڈو نے بچوں کی پسندیدہ کاٹن کینڈی پر پابندی عائد کر دی، کینڈی جسے گڑیا کے بال بھی کہا جاتا ہے اس میٹھی کینڈی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے, حکومت نے اس کینڈی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس میں "روڈامین" نامی کیمیکل موجود ہے جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔
دوسری طرف چنئی کے فوڈ سیفٹی آفیسر پی, ستیش کمار نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کاٹن کینڈی میں موجود مواد کینسر کا سبب بن سکتا ہے اور جسم کے دیگر اعضاء کو متاثر کر سکتا ہے۔
ستیش کمار کی ٹیم کی جانب سے ساحل سمندر پر ایک آپریشن بھی کیا گیا جس میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ شہر میں فروخت ہونے والی مٹھائیاں عام دکاندار فروخت کر رہے ہیں، جبکہ رجسٹرڈ فیکٹریاں نہیں تھیں۔ عام طور پر یہ کیمیکل "روڈامین"ٹیکسٹائل، کاسمیٹکس اور سیاہی کو رنگنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ کیمیکل اپنے چمکدار گلابی رنگ کے لیے مشہور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی
یورپ اور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس کیمیکل کو فوڈ کلرنگ کے طور پر استعمال کرنےپرہابندی عائد ہے، تامل ناڈو کے وزیر صحت ما سبرامنیم کے مطابق اس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،