ارکان سندھ اسمبلی کا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب پر بائیکاٹ کا اعلان

Feb 25, 2024 | 12:15:PM

( طحہٰ ملک) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان سندھ اسمبلی محمد اویس  نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب پر  بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  سندھ اسمبلی میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکےانتخاب کے حوالے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان محمد اویس نے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ  آج ہمارے 9 ارکان  اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

محمداویس  نے کہا کہ آج ہم اکیلے حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے منتخب وزیراعظم آئندہ ہفتے حلف اٹھالیں گے

خیال رہے کہ  سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے  انتخابات کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت شروع ہوگیا ،اسپیکرکیلئےپی پی کے اویس قادراورایم کیوایم کی صوفیہ شاہ مدمقابل ،انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے نامزد اسپیکر اویس شاہ اور ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے ہیں۔ایم کیوایم کی نامزد کردہ اسپیکر صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے راشد خان کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے۔وزیراعلیٰ سندھ کیلئے نامزد سید مراد علی شاہ کی حلف برداری پیر کو متوقع ہے ۔

مزیدخبریں