قومی اسمبلی،نوجوان ارکان اسمبلی کی تعداد کتنی ہے؟

Feb 25, 2024 | 12:35:PM

(ویب ڈیسک)تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں نوجوانوں کو لانے کے دعوے تو کرتی ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا ،نئی منتخب قومی اسمبلی میں نوجوانوں کی تعداد 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

نجی ٹی وی کی تحقیق میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں،ان اعداد و شمار کے  مطابق قومی اسمبلی میں  درمیانی عمر کے ممبران 52 فیصد سے بھی زیادہ اور نوجوان کی تعداد 4  فیصد سے بھی کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 265 میں سے صرف 10نو منتخب ممبران نوجوان ہیں جن کی عمریں 26 سے 35 سال کے درمیان ہیں جبکہ 93 ممبران کی عمریں 46 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔

ضرورپڑھیں: عبدالعلیم خان نے لاہور کی صوبائی نشست پی پی149چھوڑدی
اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 46 نو منتخب ممبران کی عمریں36سے 45 سال  اور 56 ممبران کی عمریں 56 سے 65 سال  کے درمیان جبکہ 47 نو منتخب ممبران کی عمریں 66 سے 75سا ل کے درمیان ہیں۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13 نو منتخب ممبران زندگی کی 75 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

مزیدخبریں