24 نیوز کی خبر پر ایکشن ،نیپرا نے لیسکو چیف سے اووربلنگ پر وضاحت طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے درمیان اوور بلنگ کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو چیف سے اوور بلنگ چھپانے کے الزامات پر وضاحت طلب کر لی ہے،ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے وزارت توانائی سے لیسکو فیلڈ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ والی ڈویثزنز اور سب ڈویژنز کے ایکیسئنز اور ایس ڈی اوز تبدیل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:'ایک بیوی کی ضرورت ہے'رکشہ ڈرائیور نے انوکھا کام کرڈالا
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نیپرا نے اوور بلنگ کی شکایات کی تحقیقات سامنے آنے پر اس میں ملوث لیسکو افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل 24نیوز کے اینکر مناظر علی نے محمود بوٹی لاہور کے شہر ی کو 2کروڑ 35لاکھ روپے بل آنے پر سٹوری بریک کی تھی، اس شہری کو پانچ مرلے کے گھر میں ناقابل یقین حد تک بل آیا تھا جس پر لوگ حیران تھے۔