(24 نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دے دیا۔
شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے جنرل الیکشن جیتنے کے بعد قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔سیدہ نفیسہ شاہ حلقہ این اے 202 خیرپور سے کامیاب ہوئیں جب کہ شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ سے جیتیں۔
نفیسہ شاہ نے سابق وزیراعلٰی سندھ سید غوث علی شاہ کو ہرایا جب کہ شازیہ عطا مری نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے محمد خان جونیجو کو شکست دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور سحر کامران مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی،کتنے ارکان گریجوایٹ ہیں؟ تحقیق میں دلچسپ اعدادو شمار سامنے آگئے
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 297 سے آزاد امیدوار خضرحسین مزاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری بھی جاری کر دیا۔