(24نیوز) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے جس کی منظوری بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔