وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کامعاملہ، مریم نواز اور رانا افتاب کے کاغذات درست قرار

Feb 25, 2024 | 17:43:PM

(راﺅ دلشاد)سپیکرپنجاب اسمبلی نےمریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیئے،دونوں امیدواروں میں وزارت اعلیٰ کیلئے مقابلہ کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے سیکرٹری آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار مریم نواکے کاغذات نامزدگی تجویز کنندہ کرنل ایوب گادھی ، تائید کنندہ میاں یاور زمان تھے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کےلئے تجویز کنندہ ذیشان رفیق ،تائید کنندہ سلمان رفیق ، تجویز کنندہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، تائید کنندہ خواجہ عمران نذیر نے جمع کروائے، کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے وصول کئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، سکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دے دئیے گئے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب26فروری کو صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہو گا،وزیر اعلیٰ کے عہدہ کیلئے مریم نواز اوررانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے

مزیدخبریں