ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹس ایکسرسائز 2024ء کا آغاز

Feb 25, 2024 | 18:16:PM
ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹس ایکسرسائز 2024 کا آغاز
کیپشن: فوٹو آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) ساتویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ ایکسرسائز 2024ء کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیم سپرٹ ایکسرسائز 2024ء کی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ نے 60 گھنٹے طویل مشق کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تقریب میں فوجی مبصرین سمیت 20 دوست ممالک نے شرکت کی، شریک ممالک میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ اور مراکش شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قطر، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی، امریکہ اور ازبکستان بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ آذربائیجان، بیلاروس، چین، میانمار، جرمنی، انڈونیشیا، جاپان اور عمان کے فوجی مبصرین بھی شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد پیچیدہ بین الاقوامی سیکیورٹی ماحول کے تحت فوجی تعاون کو بڑھانا ہے۔