(ویب ڈیسک)غزہ میں باپ نے کمسن بچوں کو بچانے کیلئے گھوڑے کا گوشت کھلا دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابو جبریل نامی اس فلسطینی نے بتایا کہ میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا کہ اپنے بھوک سے نڈھال بچوں کو خوراک دے سکتا۔ اس لیے میں نے اپنے گھوڑوں کو ذبح کر دیا۔ابو جبریل نے کہا کہ ہم بڑی عمر کے لوگ تو بھوک اور پیاس برداشت کر لیتے ہیں کہ ہمیں اپنی زندگی کے اس مشکل مرحلے کا اندازہ ہے لیکن 4 اور 5 سال کے بچوں کو بھوکا ننگا رکھنا بہت مشکل ہے۔ انہیں بھوکا سلانا اور بیدار ہوتے ہی بھوک سے بلکتا دیکھ کر ہماری برداشت جواب دے جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 100روپے تک کمی