حج خلاف ورزی پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور جیل کی سزا کااعلان

Feb 25, 2024 | 22:05:PM

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن 2024ء میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نظام کی ہموار کارروائی کو یقینی بنانے اور ممکنہ خلاف ورزیوں کو کم کرنے کیلئے سخت سزائیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے اشتراک سے سعودی حکام نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیلئے سنگین نتائج مرتب کیے ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ نے زور دے کر کہا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سکیورٹی گشت ھجانہ میں کام کرنے والی پہلی نوجوان سعودی خاتون کے چرچے

مزید برآں مناسب اجازت نامے کے بغیر حجاج کی نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑے گئے افراد پر بھی 50 زہار سعودی ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے تارکینِ وطن کو چھ ماہ کیلئے جیل کی سزا ہو گی اور اس کے بعد سعودی عرب سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ان پر 10 سال تک ملک میں دوبارہ داخلے پر پابندی بھی لگائی جائیگی۔

مزید برآں ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو میڈیا چینلز کے ذریعے عوامی بدنامی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں