مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل، کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی

Feb 25, 2025 | 09:09:AM
 مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل، کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ،کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی ۔

 تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے بعد  ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ 

منگل کی صبح چمن سمیت گردونواح میں  موسلادھار بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں ژالہ باری تو کہیں برفباری ہوئی ہے۔

بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی،جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے نزدیک نئی تعمیرات روکیں،آئی ایم ایف کا مطالبہ

 لاہور،ننکانہ،تلہ گنگ ،ساہیوال ،پنڈی بھٹیاں،جہانیاں میں بھی بارش سے موسم سہانا ہو گیا ،عیسیٰ خیل ،سرائے مغل ، مردان ،ڈیرہ اسماعیل خان بھی میں  بھی ابر رحمت برس پڑی۔

 خیبر میں وادی تیراہ اَ پردیر میں بارش اور برفباری سے سردی بڑھ گئی۔

ادھر شہر قائد میں گھنے سرمائی بادلوں کے ڈیرے ہیں،موسم خوشگوار ہے،شہر میں آج شام و رات میں چند مقامات پربونداباندی کے ساتھ دن بھرمطلع مکمل ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف بار ی کا ا مکان ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ثاقب حسین نے  کہا ہے کہ لاہور میں وقفے وقفے سے یکم مارچ تک بارش کا امکان ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں بارش متوقع ہے، بارش سے درجہ حرارت 22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ثاقب حسین کا کہنا ہے کہ پندرہویں روزے کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری تک جائے گا۔