بنگلہ دیش کیخلاف سنچری ، راچن رویندرا نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بنگلہ دیش کے خلاف سنچری کے بعد راچن رویندرا نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
بائیں ہاتھ کے راچن رویندرا ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے،25 سالہ راچن رویندرا بنگلہ دیش کے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل انہوں نے 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کی تھی یہ ان کا ورلڈکپ میں ڈیبیو میچ تھا۔
کرکٹ کی تاریخ میں 19 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو پر سنچری بنائی اور 15 کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں سنچری سکور کی، لیکن راچن رویندرا وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دونوں ٹورنامنٹس میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ کے کھلاڑی برائڈن کارس چیمپئنز ٹرافی 2025 باہر ہوگئے
بنگلادیش کے خلاف سنچری راچن رویندرا کی ون ڈے کرکٹ میں محض 30 اننگز میں چوتھی سنچری تھی اور ان کی تمام سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں آئی ہیں،2023 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 3 سنچریاں بنائی تھیں۔
اب راچن رویندرا آئی سی سی ایونٹس میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کیوی بیٹر بن گئے ہیں اس سے قبل کین ولیمسن اور نیتھن ایسٹل کے نام3،3 سنچریاں تھیں۔