قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی،سابق کرکٹر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Feb 25, 2025 | 10:58:AM
  قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی،سابق کرکٹر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )  قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی  سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے نیا پنڈروا باکس کھول دیا ۔

  سابق ٹیسٹ کرکٹر نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم میں  جو لڑکے ہیں ان میں بھی آپس میں اختلافات ہیں، دوسرے الفاظ میں اگر میں اس کو گروپ بندی کہوں تو بے جا نہ ہوگا کہ کپتان ڈومینیٹ کر رہا ہے، اس نے بابر اعظم کو ساتھ ملایا ہوا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہاکہ پاکستان کی کرکٹ کو ٹھیک کرنا بالکل ممکن ہے، اگر کوئی پرابلم ہو گی تو اس کا فکس ہوتا ہے یہ ہمارے خود پیدا کردہ مسائل ہیں ان کو ٹھیک کیا جا سکتا ہے، اس میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

 مزید پڑھیں:  شعیب اختر بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس پر آگ بگولہ

ہم تو اس کے عادی ہو گئے ہیں کہ ہار گئے ہیں کوئی بات نہیں، ہم اپنے آپ کو چیلنج نہیں دے رہے، کہ اگلا جو بھی ایونٹ ہوگا ہم نے انڈیا کو ہرانا ہے، جب آپ اپنے کو چینلج کریں گے تو اس کے ساتھ آپ اچھے فیصلے کریں گے۔ 

  انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے لیے کھیل رہا ہے، انفرادی کارکردگی کے چکر میں، چالیس پچاس کر لوں باقی ٹیم جائے کہیں اور تو اصل مسئلہ یہیں سے شروع ہو رہا ہے کیونکہ وہ ٹیم میں اپنی جگہ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔