قومی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی

Feb 25, 2025 | 12:59:PM

( 24 نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا جہاز لاہور پہنچا، دبئی سے واپس آنے والوں میں چیئرمین پی سی بی اور بورڈ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، جبکہ جہاز نے دوبارہ اڑان بھری اور اسلام آباد اترا جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی اترے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فائدہ ہی فائدہ، پیٹ کمنز کی آئی سی سی پر تنقید

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے

مزیدخبریں