میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کراچی کی لفٹ میں پھنس گئے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔
ہسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آ کر پھنس گئی تھی، تاہم لفٹ میں موجود میئر اور ڈپٹی میئر سمیت تمام افراد محفوظ رہے۔
میئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔
ذرائع کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید ہسپتال پہنچے تھے۔