ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بڑا اعلان

Feb 25, 2025 | 13:15:PM
ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا بڑا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نےنوید سنا دی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےکہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےپشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کےآغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کیلئےکامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔

 مولانا عبدالخیبر آزاد نے مزید کہا کوشش ہےکہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سےایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔