کیا وینا ملک اپنی والدہ سے 10 سال چھوٹی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتا دی

Feb 25, 2025 | 13:58:PM

(24 نیوز) معروف اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے اپنی عمر سے متعلق گوگل پر درج معلومات کو غلط قرار دے دیا۔

اداکارہ نے چند روز قبل میڈیا سے گفتگو کی جس دوران صحافی نے وینا سے  سوال کیا کہ گوگل پر آپ کی عمر 48 سال درج ہے کیایہ درست ہے؟

اس پر وینا نے بتایا کہ میری عمر کے حوالے سے گوگل پر کئی غلط معلومات موجود ہیں،گوگل کے مطابق میں اپنی والدہ سے صرف 10سال چھوٹی ہوں۔

وینا نے بتایا کہ دراصل میں 20 فروری کو صبح 5 بجے ہوئی، اس دوران اداکارہ نے یہ بھی کہا برائے مہربانی اب مجھ سے پیدائش کا سال نہ پوچھ لیجیے گا۔

مزید پْڑھیں:گمراہ کن اشتہار ،شاہ رخ خان، اجے دیوگن، ٹائیگر شروف کیخلاف مقدمہ ، عدالت طلب

دوسری جانب وینا ملک نے اپنی شادی اور نوجوان لڑکے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق سوال کو ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ لڑکا کون ہے۔ 

 وینا نے کہا کہ میرے لیے اس وقت میری پہلی ترجیح میرے بچے اور میرا کیرئیر ہیں، شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر شادی  کی تو سب سے پہلا کارڈ میڈیا کو ہی دوں گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جو چیزیں قسمت کے حوالے ہوں اس کیلئے انسان کو زیادہ  پریشان نہیں ہونا چاہیے جب کہ یہ بھی  درست ہے کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کیلئے وہ کوشش کرتا ہے۔

مزیدخبریں