مودی سال کے 300 دن کونسا سپر فوڈ کھاتے ہیں؟ انکشاف کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

( ویب ڈیسک )بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ سال کے 300 دنوں میں سپر فوڈ قرار دی جانیوالی غذا پھول مکھانے کا استعمال کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار میں پی ایم کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) کی 19 ویں قسط کے اجراء کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران مودی نے کہا کہ میں سال کے 365 دنوں میں سے کم از کم 300 ’سپر فوڈ‘ قرار دی جانے والی غذا پھول مکھانے کھاتا ہوں۔
رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے پھول مکھانا کی اہمیت اور اسکی فصل کی پیداوار میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب مکھانا ملک بھر کے شہروں میں ناشتے کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے، ذاتی طور پر بات کریں تو میں سال کے 365 دنوں میں سے کم از کم 300 دن تو پھول مکھانے ضرور کھاتا ہوں، یہ ایک سپر فوڈ ہے جسے بھارت عالمی منڈی لے کر جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کے بجٹ میں حکومت نے مکھانا بورڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھا
مودی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام اس فصل کی افزائش میں اضافے، بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی حکمتِ عملیوں اور بہار میں کسانوں کے روزگار کو معاون بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
مودی کا کہنا ہے کہ اب بہار کے پھول مکھانے کو دنیا بھر میں پہنچانے کا وقت آ گیا ہے۔