انگلینڈ کو ہرانے کی کوشش کرینگے: کپتان افغان ٹیم

Feb 25, 2025 | 15:24:PM
انگلینڈ کو ہرانے کی کوشش کرینگے: کپتان افغان ٹیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا ہے کہ کل نیا دن ہے، ہم انگلینڈ کو ہرانے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللّٰہ نے کہا کہ 2023ء میں انگلینڈ کو ہرایا تھا، اب بھی وہ اعتماد ہے لیکن اب نئے مائنڈ سیٹ سے کھیلنا ہو گا۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، ہمارا گول یہی ہے کہ اچھے سے اچھا کھیلیں۔

حشمت اللّٰہ نے کہا کہ 100 فیصد بہترین کرکٹ کھیل کر ہی ہم سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ جب لیجنڈز ہمارے کھیل کی تعریف کرتے ہیں۔