ماہ رمضان میں ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

Feb 25, 2025 | 17:41:PM

(اقصیٰ شیخ) ماہ رمضان میں موسم کوحوالے سے محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا۔ 

 ماہر موسمیات انجم نذیر کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز معتدل موسم سے ہونے کا امکان ہے تاہم آخری عشرہ یعنی اختتام گرم موسم سے ہوگاجس کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  نے کہا کہ رمضان کے آغاز میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ آخری ایام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ رواں ہفتے شہر میں موسم اسی طرح جزوی سے مکمل ابر آلود رہے گا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ میں شدید سردی کی لہر، برفباری کا امکان

مزیدخبریں