(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے 13 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے، عادل عامر کو ایس پی سکیورٹی ٹو لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔
عمارہ شیرازی کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، علی بن طارق کو ایس ایس پی انوسٹی گیشنز فیصل آباد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد عبدالوہاب کو تبدیل کر کے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد ملک طارق محبوب کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
محمد طاہر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد جبکہ ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد غلام عباس کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔