پوپ فرانسس کی صحت میں بہتری ہونے لگی

Feb 25, 2025 | 18:01:PM

(24 نیوز)کیتھولک عیسائیوں کےمذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت بہتر ہونے لگی، ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ کے گردے کا معمولی سا مسئلہ باعثِ تشویش نہیں ۔

 ہولی سی پریس کے مطابق پوپ فرانسس کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں،ان کی حالت پہلے سے بہتر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس کی صحت بگڑنے پر ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کئی روز سے زیر علاج ہیں ۔

 ڈاکٹرز کے مطابق اب پوپ فرانسس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

مزیدخبریں