(24 نیوز)رمضان المبارک کے حوالے سے سندھ میں امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہوں گے۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔دریں اثنا، حکومت سندھ نے صوبے میں اساتذہ کی بھرتی کا مرحلہ 30 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس میں 5 ہزار مسلسل غیرحاضر اساتذہ کو برطرف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 22 فروری کو صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا تھا، مارچ میں شیڈول امتحانات کو رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے (آج) محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا تھا۔