وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،ن لیگ2،بی اے پی اور ایم کیو ایم کو ایک ایک وزارت  

Feb 25, 2025 | 22:10:PM
وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،ن لیگ2،بی اے پی اور ایم کیو ایم کو ایک ایک وزارت  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہےاور 4 نئے وزرا جن میں حنیف عباسی،طارق فضل چوہدری، خالد مگسی اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے  پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت وفاقی تعلیم خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:ویرات کا پاکستان کیخلاف میچ جیتنے کے بعد انوکھا اقدام