وزیر اعلیٰ اور سرکاری ادارے کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر فیصل آباد سے ملزم گرفتار

کیپشن: تصویر فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کیخلاف پوسٹ کرنے پر فیصل آباد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائمز نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق جڑانوالہ کے رہائشی ملزم ملک مبین نے اپنی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ادارے کے خلاف پوسٹ کی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سینیئر سول جج کریمنل ڈویژن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔