اپوزیشن گرینڈ الائنس کو  اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد کی اجازت نہ مل سکی

Feb 25, 2025 | 22:46:PM
اپوزیشن گرینڈ الائنس کو  اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد کی اجازت نہ مل سکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)اپوزیشن گرینڈ الائنس کو  26 اور27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد کی اجازت نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق  اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی،کانفرنس کے میزبان محمود خان اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی تھے ۔تاہم گرینڈ الائنس کو  اسلام آباد میں کانفرنس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرینڈ الائنس کی جانب سے کانفرنس کیلئے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہال بک کیا تاہم وہاں بھی بکنگ نہ ہونے دی گئی ،کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا لائحہ عمل طے کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی21 اوور میں آؤٹ تھالیکن پاکستانی کھلاڑیوں نےرولز سے لاعلمی کے باعث اپیل ہی نہیں کی