رمضان المبارک کا چاند کس تاریخ کو نظر آئیگا، اہم اعلان

Feb 25, 2025 | 23:25:PM
رمضان المبارک کا چاند کس تاریخ کو نظر آئیگا، اہم اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اس حوالے سے رمضان کا چاند نظر آنے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان سامنے آ گیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی رمضان کا چاند دیکھنے کے سلسلے میں 28 فروری کو اجلاس منقعد کرے گی، سپارکو کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس کے چاند کی پیدائش 28 فروری 2025 کو متوقع ہے جبکہ اس کے افق پر نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

سپارکو نے بتایا کہ غیرموزوں کنڈیشن کی وجہ سے چاند 28 فروری کی شام کو نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

وفاقی ایجنسی کی پیشگوئی کے مطابق رمضان کا چاند 28 فروری کو شام 5:45 پر ظہور میں آئے گا، تاہم چاند کے پیدا ہونے کے باوجود اس کے نظر آنے کی توقع نہیں ہے۔

دریں اثنا ترجمان اسپارکو کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی، ان وجوہات کی بنا پر چاند انسانی آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔

اسپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کریگی۔