شہری کی خودسوزی کی کوشش،آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی کو معطل کر دیا

Feb 25, 2025 | 23:43:PM
شہری کی خودسوزی کی کوشش،آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی کو معطل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )لاہور ہائیکورٹ کی عمارت میں شہری کی پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کے معاملہ پر آئی جی پنجاب نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر ڈی ایس پی سیکیورٹی محمد خالد ملک کو معطل کر دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حفاظتی امور کے نگران ڈی ایس پی نے ہائیکورٹ کی سکیورٹی میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، غیرذمہ دارانہ رویہ رکھنے پر ڈی ایس پی محمد خالد ملک کو عہدے سے ہٹا کر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خانیوال کے رہائشی آصف جاوید نامی شخص نے ہائیکورٹ میں پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔ متاثرہ شہری میو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے واقعے کا نوٹس لےرکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   روس کا یوکرین پر حملہ،ایک شہری ہلاک، یوکرینی فوج