اسلام آباد میں کل بارش ہو  طوفان ہو  کانفرنس ہوگی،  گرینڈ اپوزیشن الائنس 

Feb 25, 2025 | 23:45:PM

(طیب سیف) اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس منعقد کیا گیا ، حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کل بارش ہو  طوفان ہو  کانفرنس ہوگی، چوری کےذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں اور یہ ایک کانفرنس سے بھی ڈرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سربراہ اپوزیشن کے اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان  محمود خان اچکزئی،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگررہنما اجلاس میں شریک ہوئے۔مشاورت کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے پریس کانفرنس کیلئے ہال بک کی، وہاں اجازت نہیں دی گئی، ہم نے ایک اور مارکی میں انتظام کیا ، ہمیں کہا گیا یہاں سے ٹیم گزرتی ہے،ہم نے ایک اور جگہ پر ہال لیا وہاں بھی نہیں چھوڑا گیا، یہ کوئی جلسہ نہیں تھا یہ ایک کانفرنس تھی،ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کررہے ہیں، ہم نے میڈیا ، دانشوروں ، وکلاء کو دعوت دی۔
چوری کے زریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں، یہ ایک بھی ایک کانفرنس سے ڈرتے ہیں ،کل یہ کانفرنس جہاں بھی ہو ضرور ہوگی،قانون کی حکمرانی اور ترقی کی بات کی جائے گی،انہیں کانفرنسوں کے زریعے ملک سے انتشار ختم ہوتا ہے،کل کھل کر آئین کے حوالے سے بات کرینگے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم فسطائیت پر بات کرینگے ، بات ہوگی،بانی چیئرمین کی آواز کو آپ نہیں دبا سکتے ،ہم قانون کی حکمرانی ہا تقاضا کرینگے ،ہماری آواز کوئی نہیں دبا سکتا۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یہ ملک ہمارے بڑوں نے بنایا تھا،آپ تمام مکتبہ فکر کی آواز کو نہیں دبا سکتے،بارش ہو طوفان ہو کل کانفرنس ہوگی۔ساجد ترین نے کہا کہ بلوچستان اور پختونخوا کے 80 فی صد نوجوان خلاف ہیں، کل ہم نے 3 روزہ دورہ سندھ مکمل کیا،اس ملک میں جمہوریت کیلئے یک جہتی کی ضرورت ہے، حکمران روڑے نہ اٹکائے ، ہم کانفرنس کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:  روس کا یوکرین پر حملہ،ایک شہری ہلاک، یوکرینی فوج

مزیدخبریں