سادہ خوراک سے کئی طرح کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، تحقیق 

Feb 25, 2025 | 23:49:PM
سادہ خوراک سے کئی طرح کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، تحقیق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صحت بخش اور سادہ خوراک سے آپ کے موٹاپے سے منسلک کئی طرح کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موٹاپا کے باعث 13 مختلف قسم کی بیماریوں کے لاحق ہونے کا کافی زیادہ امکان ہو سکتا ہے جس میں آنتوں اور جگر کا کینسر بھی شامل ہے۔

ایک تحقیقی ادارے کے نیٹ ورک میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم کی خوراک پر عمل کرنے سے کینسر کی مذکورہ بالا اقسام کے خطرے کو قدرے کم کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے لوگ مقبول غذائی عادات اپناتے ہیں جیسے کہ سبزیاں، دالوں، صحت مند چکنائی (زیتون کے تیل) کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں موٹاپے سے منسلک سرطان لاحق ہونے کا خطرہ 6 فیصد تک کم  پایا گیا،کنسلٹنٹ فزیشن جنرل انٹرنل میڈیسن اور ڈاکٹر فرینک کے کلینک کے سربراہ پروفیسر فرینکلن جوزف نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بحیرہ روم کی خوراک صرف کھانے کا ایک طریقہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ طویل مدتی صحت کے لیے سائنسی طور پر آزمودہ طریقہ کار بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی ملاقات پر خرچہ کون کرے؟ ڈیٹنگ ایکسپرٹ نے بحث ختم کردی