پشاور میں بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم،3افراد زخمی

Feb 25, 2025 | 23:54:PM
پشاور میں بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم،3افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان )پشاور میں بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم ہو گئی جس کے باعث 3افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کوہاٹ روڈ سٹی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں تیز بارش کے باعث گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو وہیکل ،ایمبولینسز اور میڈکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 3افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال دیا ۔
ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : "شادی کرو ورنہ نوکری سے نکال دینگے" کمپنی کی ملازمین کو انوکھی وارننگ