چین نے تبت میں2800 سے زائد 5G سٹیشنز تعمیر کر دیئے

Jan 25, 2021 | 09:06:AM

(24 نیوز)چین نے تبت کے بلند اور سنگلاخ علاقوں میں 2 ہزار 8 سو سے زیادہ فائیو جی بیس اسٹیشن تعمیر کردیئے ہیں، جو علاقے میں گریڈ اے کے تمام قدرتی مقامات پر موبائل فون سگنل کی مکمل کوریج فراہم کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے گیارہویں علاقائی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس میں بتایا کہ اس علاقے میں دیگر سیاحتی سہولیات کی تعمیر کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 4 ہزار میٹر سے زیادہ اوسط بلندی اور دشوار قدرتی ماحول میں بھی سیاحتی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ سیاحت کے علاقائی بیورو کے مطابق تبت میں 2020ء میں آنے والے سیاحوں کی تعداد تقریباً3 کروڑ50لاکھ 50 ہزار رہی جبکہ سیاحت سے ہونے والی مجموعی آمدنی 36 ارب64 کروڑ یوآن (تقریباً5ارب66 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں