(24نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرورے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت گرانے کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی۔ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم اب محفوظ راستے کی تلاش میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی۔ اس دوران گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ اپوزیشن اپنی تسلی کر لےکہ عمران خان ہی 2023 تک وزیر اعظم ہیں۔ عوام منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ساتھ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم دیکھے گی سینٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف جیتے گی۔
دوسری جانب وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کر نے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پر قوم کو مکمل اعتماد ہے، اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے۔