کمسن ملازمہ پر برتن ٹوٹنے کی بنا پر تشدد ،سابق ناظم گرفتار

Jan 25, 2021 | 11:50:AM
کمسن ملازمہ پر برتن ٹوٹنے کی بنا پر تشدد ،سابق ناظم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں سابق ناظم کی اہلیہ نے گھریلو ملازمہ کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے سابق ناظم عثمان منج کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کی اہلیہ گھر سے فرار ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد میں تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے پیپلز کالونی نمبر 2 کے رہائشی سابق ناظم عثمان منج کی اہلیہ عاصمہ نے 13 سالہ گھریلو ملازمہ یاسمین کو برتن ٹوٹنے کی بناء پر ڈنڈوں سے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے کمسن یاسمین شدید زخمی ہوگئی اور موقع پاکر گھر سے بھاگ آئی۔

گھر سے بھاگی ہوئی کمسن یاسمین کو پٹرولنگ پولیس نے اپنی تحویل میں لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو پہنچا دیا جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفیسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں تھانہ بٹالہ کالونی میں سابق ناظم اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔