گرفتاری کا خطرہ،سراج درانی ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی احتساب بیورو کی جانب سے کال اپ نوٹس جاری ہونے کے بعد سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوکال اپ نوٹس جاری کیا جس میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں، بھرتیاں آغاسراج درانی کی سفارش پرکی گئیں، بھرتیاں مختلف عہدوں پرغیرقانونی طریقےسےکی گئیں۔
سراج درانی گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر ضمانت کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ گرفتاری کاخدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے ۔خیال رہے آغا سراج درانی ودیگرکیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ ،4 بیٹیاں ، 2 بیٹے مفرور ہیں۔