فارن فنڈنگ ، اپوزیشن ہمیں پھنسا تے پھنساتےخود پھنس گئی : وزیراعظم

Jan 25, 2021 | 10:31:AM
فارن فنڈنگ ، اپوزیشن ہمیں پھنسا تے پھنساتےخود پھنس گئی : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  غیرملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس  میں ہمارا دامن صاف ہے۔اپوزیشن نے جو گڑھا  کسی کیلئے کھودا ،اس میں خود گرگئی ہے۔ان کی خام خیالی ہے کہ پروپیگنڈا کر کے حقائق چھپالیں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ عمران خان کو  فارن فنڈنگ کیس،براڈ شیٹ  اور قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن پر بریفنگ دی گئی۔الیکشن کمیشن میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانےوالےاب خود پھنس چکے، براڈشیٹ کےمعاملےپرشفاف اورمنصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں، قومی خزانےکونقصان پہنچانےوالےہرکردارکوسامنے لائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی قبضہ نہیں کرسکتا، زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کو (ن) لیگ کی سرپرستی حاصل رہی۔سرکاری زمینوں کا قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے، حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔

دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لے لیا  ہے، بیرون ملک سفارتی عملے اور مشن کی کارکردگی بہتربنانےکیلئےعملی اقدامات اور تعینات پاکستانی سفارتی عملے کیلئے پرفارمنس انڈیکیٹرپرمبنی جامع ایکشن پلان کاآغاز کردیا گیا۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو 20دن میں ایکشن پلان مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستانی سفارتی عملے کی پرفارمنس پر مبنی ریٹنگ طے ہو گی اور رپورٹ ہر 4 ماہ بعد وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جائے گی جبکہ بہترکارکردگی نہ ہونے پر عملے کی تعیناتی ختم کر کے واپس بلایا جائے گا۔خیال رہے وزیراعظم کواوورسیز پاکستانیوں،بزنس کمیونٹی نےعدم تعاون کی شکایت کی تھی۔