امریکا: پاکستانی نژاد خاتون فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

Jan 25, 2021 | 12:19:PM

(24 نیوز) پاکستانی نژاد امریکی خاتون صائمہ محسن کو  امریکا کی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صائمہ محسن ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو یہ منصب سنبھالیں گی۔52 برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب2 فروری کو سنبھالیں گی۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالی صائمہ محسن2002 سے اٹارنی آفس میں کام سرانجام دے رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں