گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کاحکم

Jan 25, 2021 | 12:22:PM
گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے پر کارروائی کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورنگی اور ملیر میں گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے کیخلاف درخواست کی سماعت پر سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی اور فوڈ اتھارٹی حکام کو علاقے کا دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی اور ملیر میں گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے کے خلاف درخواست کی سماعت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی اور فوڈاتھارٹی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی نے عدالت کو بتایا کہ اب وہاں سبزیاں نہیں اگائی جارہی  ہیں، چند ماہ قبل مون سون کا سیزن گزرا ہے اور مون سون کے بعد ممکن نہیں کہ سبزی اگائی جائے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ 21 جنوری کو سبزیوں کے نمونے لیبارٹری بھجوادیے تھے۔اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنی تاخیر سے نمونے لیبارٹری کیوں بھجوائے؟ لگتا ہے آپ کی دلچسپی نہیں ہے، کتنی سبزیوں سے متعلق کتنے روز میں لیبارٹری کی رپورٹ ملے گی؟گٹرکے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں توسبھی کانقصان ہے۔ فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ رپورٹ دس سے بارہ روز میں موصول ہو جائے، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے ناظر سے رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے کہا کہ یہ ناظر کا کام نہیں ہے حتمی رپورٹ آنے دیں۔عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ نےملیر ندی میں گٹر سے سبزیاں اگانے پرکارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ذمہ داری ادا کرنا ہر ادارے کا فرض ہے۔ڈی سی کورنگی اور دیگر نے عدالت میں رپورٹ جمع کراتے ہوئے افسران نے کارروائی کیلئے مشنیری کا مطالبہ کردیا۔