(24 نیوز)چین دنیا میں نئی غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سےپہلے نمبر پر آگیا۔چین نے کئی کافی سالوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 میں امریکا میں نئی سرمایہ کاری 49 فیصد تک گرگئی۔نئی سرمایہ کاری میں4 فیصد اضافے نے چین کو دوسرے سے پہلے نمبر پرپہنچا دیا جبکہ کورونا وبا کے عرصہ کے دوران سرمایہ کاری کا رخ مشرق کی جانب بڑھ گیا۔