سینٹ الیکشن کیس:سندھ حکومت نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی

Jan 25, 2021 | 13:30:PM

(24نیوز) سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے چاہیے یا نہیں؟سندھ حکومت نے  سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی۔

سندھ حکومت نے سینٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس سے متعلق  اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ  ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا ہے،صدرمملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا۔ سینٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے جس پر آئین کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار واضح کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دینے سے انکار کر دے۔


 

مزیدخبریں